شاہ محمود کی اپوزیشن اتحاد کا شیرازہ جلد بکھرنے کی پیش گوئی


ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن اتحاد کا شیرازہ جلد بکھرنے کی پیش گوئی کر دی۔

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں میں یکسوئی نہیں رہی ، بلاول بھٹو نےعمران خان کو وزیراعظم تسلیم کر لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عدم اعتماد کی تحریک کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ معاہدے پر اپوزیشن اپنی صفائی دے ۔ شیخ عظمت سعید عزت دارجج رہے ہیں۔

مہنگائی سابقہ حکومت کا تحفہ ہے، شاہ محمود قریشی

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی موجودہ حکومت کا نہیں سابقہ حکومت کا تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیانیے بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔


متعلقہ خبریں