تحریک عدم اعتماد، بلاول بھٹوکامؤقف فیصلہ نہیں تجویزہے: شازیہ مری

نواز شریف کو معاہدہ کر کے باہر بھیجنے والے قد دیکھ کر بات کریں، شازیہ مری

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق بلاول بھٹوکامؤقف فیصلہ نہیں، تجویزہے۔

حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے، حکمران بڑا بلنڈر کرسکتے ہیں: آصف زرداری

ہم نیوز کے مطابق پی پی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو ایوانوں میں مزاحمت کے حوالے سے پی ڈی ایم کو تجویز دیں گے۔

شازیہ مری نے کہا کہ ممکنہ تحریک کی کامیابی سے متعلق وزرا کے بیانات خوش فہمی پرمبنی ہیں۔

ن لیگ نے بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز مسترد کر دی

ہم نیوز کے مطابق پی پی کی سابق صوبائی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم سمیت حکومتی ترجمانوں کے حواسوں پربلاول بھٹو سوار ہیں۔

پی پی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے دعویٰ کیا کہ پی پی کی میچور سیاست سے سلیکٹڈ حکومت پر لرزہ طاری ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی پی کی مرکزی رہنما نے کہا کہ حکومت سندھ پر تنقید کرکے حکومتی ترجمان اپنی نا اہلی پر پردہ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

شاہ محمود کی اپوزیشن اتحاد کا شیرازہ جلد بکھرنے کی پیش گوئی

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم متحد ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت پر ہر طرف سے وار کریں گے۔


متعلقہ خبریں