طیارے پر آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ ہو جائے گی، وفاقی وزیر ہوا بازی

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے بلاول بھٹو کی سوچ کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت میں جمہوری راستے ہی اپنانے چاہئیں۔

ملائشیا: پی آئی اے کا مسافر طیارہ تحویل میں لے لیاگیا

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ بلاول بھٹو تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو ضرور لائیں۔

غلام سرورخان نے کہا کہ پارلیمنٹ کے باہر مقابلہ کیا ہے اور پارلیمنٹ کے اندر بھی مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

ن لیگ نے بلاول بھٹو کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز مسترد کر دی

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرورخان نے کہا کہ سینیٹ میں عدم اعتماد کی تحریک میں بھی منہ کی کھانا پڑے گی۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ طیارے پر آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ ہوجائے گی، طیارہ جلد ریلیز ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ احتجاج کرنے کے بجائے الیکشن ریفارمز کے لیے مل کرکام کرے۔

بلاول کا حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم نہ کرنے پر سارے چور اکھٹے ہو گئے۔


متعلقہ خبریں