سیالکوٹ ضمنی انتخاب: ق لیگ کا اتحادی پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

ق لیگ کے امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار | urduhumnews.wpengine.com

سیالکوٹ: سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ق کا اتحادی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس ضمن میں ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت نے پارٹی تنظیم اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔

مسلم لیگ ق این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی۔

اس حوالے سے قائم مقام گورنر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اتحادی کی حیثیت سے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ن لیگ کے ایم این اے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شامل

انہوں نے کہا کہ مقامی رہنماؤں سے مشاورت میں بھرپور لائحہ عمل تشکیل دے دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کے لئے تنظیمی رہنما اور مقامی رہنما بھر پور مہم چلائیں گے۔


متعلقہ خبریں