یو اے ای: اسرائیل، تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دیدی

یو اے ای: اسرائیل، تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دیدی

دبئی: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ سفارتخانہ کھولنے کی منظوری متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے دی ہے۔

اسرائیل میں90 روز کا قیام: اماراتی شہریوں کو ویزہ درکار نہیں ہو گا

مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ عرب امارات کی حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر کابینہ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے زیر سایہ ’سائبر جنگجوؤں‘ کی تیاری

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال اگست میں تاریخی معاہدہ طے ہوا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات استوار ہوئے تھے۔

اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں