شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں خفیہ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر سید رحیم،اور سیف اللہ نور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سید رحیم 2007 سے اب تک 17 دہشتگرد حملوں میں ملوث رہا جب کہ سید رحیم وانا اور میرعلی میں خودکش سینٹرز کا انچارج بھی تھا۔

شمالی وزیرستان میں آپریشن: مطلوب دہشتگرد وسیم زکریا پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک

یاد رہے کہ ستمبر میں شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران اہم اور مطلوب دہشتگرد وسیم زکریا اپنے پانچ ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آپریشن میں  دہشتگرد تنظیم کے 10 اہم دہشتگرد گرفتار کیے گئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر وسیم کا تعلق میرعلی کےعلاقےحیدرخیل سےتھا۔ دہشتگرد وسیم 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔

مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان: سرچ آپریشن کے دوران تین جوان شہید ، چار زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد وسیم زکریاعلاقےمیں ٹارگٹ کلنگ اور حکومتی اداروں پرحملےمیں ملوث تھا۔ دہشتگردوسیم سی ایس ایس افسرزبیداللہ داوڑکی شہادت میں ملوث تھا۔


متعلقہ خبریں