بھارتی یوم جمہوریہ سے دو دن پہلے دلی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا


بھارتی یوم جمہوریہ سے دو دن پہلے دلی کی خان مارکیٹ کا میٹرو اسٹیشن ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چند نوجوان بائیکس پر آئے اور نعرے لگا کر چلے گے، نعرے لگانے والوں میں لڑکیاں بھی شامل تھیں۔

محبت کی علامت ’تاج محل‘ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

یاد رہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں اس سے قبل بھی ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے گونج چکے ہیں اور پاکستان کا قومی پرچم لہرانے پہ متعدد افراد بہیمانہ تشدد کا بھی نشانہ بن چکے ہیں۔

دو سال قبل مغل بادشاہ شاہ جہاں کے  سالانہ عرس کے موقع پر جن نوجوانوں کا ایک گروپ تاج محل میں داخل ہوا تو اس نے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے شروع کردیے تھے۔

پاکستان زندہ باد نعرے کی گونج سے مزین وڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کیا گیا تھا جو تھوڑی ہی دیر میں وائرل ہو گئی۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی بھارتی حکام کی دوڑیں لگ گئیں اور سرکاری سطح پر کھلبلی مچ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں