نیوزی لینڈ : دو ماہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا


نیوزی لینڈ میں دو ماہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آکلینڈ سے تعلق رکھنے والی 56 سالہ خاتون نے چند ہفتے پہلے برطانیہ، نیدرلینڈز اور اسپین کا سفر کیا تھا۔

نیوزی لینڈ واپسی پر خاتون دو ہفتے قرنطینہ میں رہیں جس کے بعد ان میں کورونا کی علامات سامنے آئی ہیں۔

کورونا کا کیس سامنے آنے کے بعد نیوزی لینڈ حکام نے پابندیاں مزید سخت کرنے پر غور شروع کر دیا۔

تین ماہ بعد پھر کورونا کیس، نیوزی لینڈ میں پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ مؤخر

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 21 لاکھ 30 ہزار 293 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 13 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 24 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 27 ہزار 635 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 55 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔


متعلقہ خبریں