بختاور بھٹو کی شادی سے قبل بلاول ہاؤس میں محفل میلادﷺ کا انعقاد


کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔

شادی کی تقریبات کا آغاز بلاول ہاؤس کراچی میں محفل میلادﷺ منعقد کرکے کیا گیا۔

خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی محمود چودھری کے ساتھ طے ہے۔ان کی مہندی کی سادہ تقریب 27 جنوری کو ہو گی۔

بختاور بھٹو زرداری منگنی کے روز والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں

29 جنوری کو نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ بختاور کی بارات کی تقریب 30 جنوری کو ہو گی۔

بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کی تقریب کی ویڈیو شیئر کر دی

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو محمود چوہدری سے کراچی میں منگنی کی تھی۔


متعلقہ خبریں