سندھ پولیس: چار دن میں کورونا کے 176 کیسز رپورٹ

سندھ پولیس: چار دن میں کورونا کے 176 کیسز رپورٹ

کراچی: سندھ پولیس کے افسران و وجوانوں میں کورونا وائرس کے 176 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ :کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق، 630 متاثر

ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے نئے کیسز کی شناخت گزشتہ چار دنوں میں ہوئی ہے۔

سندھ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افسران و جوانوں کی تعداد 5422 ہو گئی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کورونا کی وجہ سے 23 پولیس افسران و جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا ہے۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی

ہم نیوز کے مطابق سندھ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت مختلف اسپتالوں میں 553 پولیس افسران و جوان زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں