علی زیدی بچکانہ حرکتیں کررہے ہیں، سید ناصر حسین شاہ

علی زیدی بچکانہ حرکتیں کررہے ہیں، سید ناصر حسین شاہ

کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ علی زیدی بچکانہ حرکتیں کررہے ہیں۔

مراد علی شاہ کی وزیر اعظم سے علی زیدی کی شکایت

ہم نیوز سے خصوصی بات چیت میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اجلاس میں بھی علی زیدی کا رویہ درست نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علی زیدی سے واضح طور پر کہا تھا کہ میں آپ کو جوابدہ نہیں ہوں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسد عمر سمیت دیگر لوگ بھی میٹنگ میں موجود تھے لیکن انہوں نے واک آؤٹ نہیں کیا۔

ہم نیوز سے خصوصی بات چیت میں سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کوجو خط لکھا وہ بھی ہم نے پبلک نہیں کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا، ناصر شاہ

پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو خط لکھا گیا ہے، فیصلہ اب انہوں نے کرنا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ویڈیو کا دعویٰ کرنے والے کل کا انتظار نہ کریں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کل کاانتظارکيوں؟ ويڈيو ہے توآج ہی سامنےلائیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ وزيراعلیٰ صاحب! ہم آپ سےجواب لے کررہيں گے۔

اپوزیشن والے لوگوں کی جانیں خطرے میں ڈال رہے، علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ پنشن کے پيسوں ميں جوکرپشن ہوئی ہے اس کا جواب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بيوروکريٹس جوکرپشن کرتے ہيں اس کا بھی جواب ليں گے۔


متعلقہ خبریں