یو اے ای: نئی پالیسی منظور، غیر ملکی طلبہ اہل خانہ کو بلانے کے مجاز ہونگے

یو اے ای: کورونا سے بچاؤ، رمضان المبارک کیلیے نئے اقدامات کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات میں نئی رہائشی  پالیسی کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت میں غیر ملکی طلبہ اپنے اہل خانہ کو امارات بلانے کے مجاز ہوں گے۔

یو اے ای: اسرائیل، تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دیدی

مؤقراخبار خلیج ٹائمز کے مطابق نئی رہائشی پالیسی کی منظوری کابینہ نے دی جس کے بعد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔

اخبار کے مطابق دبئی کے وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے وقت کہا کہ خطے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات میں 77 سے زیادہ جامعات (یونیورسٹیاں) ہیں جن میں ہزاروں غیر ملکی طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

دبئی کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رہائشی پالیسی کی منظوری کے بعد اب غیر ملکی طالب علموں کو اپنے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ اُن کی آمدنی اتنی ہو کہ وہ خاندان کی کفالت کرسکیں۔

اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتخانہ قائم کردیا

اخبار کے مطابق متحد عرب امارات کے نائب صدر نے اس کے ساتھ ہی نئی قرض پالیسی کی بھی منظوری دی جس سے مملکت میں مالی اور بینکاری کے شعبوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں