ساہیوال: مہندی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد زخمی 

پسند کی شادی: بیٹے نے اجازت نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا

فوٹو: فائل


ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 ملزمان زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو کی شادی سے قبل بلاول ہاؤس میں محفل میلادﷺ کا انعقاد

قبل ازیں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کا مقدمہ تھانہ مغلپورہ میں درج کر لیا گیا تھا۔

مقدمہ اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس ملازم عرفان گوہر نے شادی والے گھر پر فائرنگ کی۔ پولیس اہلکار چار ساتھیوں کے ساتھ گھر والوں پر سیدھے فائر کرتا رہا۔

فائرنگ کے وقت گھر میں سو سے زائد افراد موجود تھے۔ چھ افراد فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوئے ۔

لاہور پولیس کے ترجمان نے کہا تھا کہ پولیس ملازم عرفان کے اپنے ہمسایوں کے ساتھ چپقلش تھی۔  کانسٹیبل نے یہ اقدام ذاتی حیثیت میں کیا، پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ملزم کے خلاف قانونی اور محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

متاثرہ خاندان نے الزام عائد کیا کہ وردی میں ملبوس ہمارے ہمسائے پولیس اہلکار نے دو ساتھیوں کے ہمراہ ہماری شادی کی تقریب پر فائرنگ کی۔ ہماری مہندی کی تقریب چل رہی تھی کہ وردی میں ملبوث اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ میں مسلمانوں کی دوسری شادی پر پابندی کی درخواست دائر

متاثرہ خاندان کا کہنا تھا کہ  ہماری خواتین اور بچے بھی تقریب میں موجود تھے اس کے باوجود اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے  دو کی حالت تشویشناک ہے۔

متاثرہ خاندان نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ میں ڈھول والا اور تین چار ہمارے مہمان بھی زخمی ہوئےہیں۔

مغل پورہ میں ہونے والی شادی کی تقریب اس وقت غم میں ڈھل گئی جب پولیس کی فائرنگ سےسات افراد زخمی ہو گئے۔


متعلقہ خبریں