سینیٹ الیکشن پر مشاورت:ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج

سینیٹ الیکشن پر مشاورت:ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج

فائل فوٹو


اسلام آباد:سینیٹ الیکشن پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج وفاقی دارالحکومت میں ہوگا۔

پارٹی کی نائب صدر مریم نواز بھی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ اجلاس میں ان ہاؤس تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد کے متعلق بات ہوگی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ن لیگ کے اراکین قومی اسمبلی وسینیٹ شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ارکان سے سینیٹ الیکشن پر بھی رائے لی جائے گی۔ پی ڈی ایم تحریک پر بھی ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ پی ڈی ایم لانگ مارچ اور پارلیمنٹ سے استعفوں پر بھی رائے لی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں موجودہ مجموعی ملکی صورتحال، کورونا وائرس کے خطرے اور معاشی تباہی کے مسائل پر غور ہوگا۔

شرکائے اجلاس ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی و اقتصادی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ن لیگ کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں مستقبل کی حکمت عملی پرغور و خوص ہو گا اور مشاورت کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں