خواجہ سراؤں کیلئے کمپیوٹر کوڈنگ اور انگلش کی تعلیم

خواجہ سراؤں کیلئے کمپیوٹر کوڈنگ اور انگلش کی تعلیم

فوٹو: فائل


کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خواجہ سراؤں کو انگریزی کی تعلیم کے ساتھ کمپیوٹر کوڈنگ کی تعلیم بھی دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزارت تعلیم: مشاورتی کو نسل برائے نصاب تشکیل دیدی

کراچی کے مدارس میں بھی ٹیکنالوجی کی تعلیم عام کی جائے گی۔

ملک میں یکساں نظام تعلیم کے ساتھ ساتھ معیاری اور آسان نظام تعلیم کا عزم لیے کوڈڈ مائنڈز نامی ادارہ سرگرم ہے۔

کراچی کے لاکھوں بچے تو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوہی رہے ہیں۔ کراچی کے خواجہ سراؤں کو انگریزی کی بنیادی تعلیم دینے کے ساتھ کمپیوٹر  کوڈنگ بھی سکھائی جارہی ہے۔

پائلٹ پراجیکٹ کے تحت خواجہ سراؤں کو کوڈنگ کی آن لائن تعلیم دی جارہی ہے۔ جینڈر انٹرایکٹیو الائنس سے وابستہ خواجہ سرا اس پراجیکٹ کو لے کر کافی پرامید ہیں۔

سی ای او کوڈڈ مائنڈز پیٹر ٹرپی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں حکومت کے ساتھ مل کر مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نابینا افراد کو تعلیم سے آراستہ کرنے میں ’بریل‘ کی اہمیت سےانکار نہیں

نجی ادارہ اگلے مرحلے میں کراچی کے مدارس میں بنیادی تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کی  تعلیم سے آراستہ پراجیکٹس کا آغاز بھی کرے گا۔


متعلقہ خبریں