لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے پھر مثبت آ گئے

لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے پھر مثبت آ گئے

لاہور: لاہور میں پولیو کے ماحولیاتی نمونے ایک بار پھر مثبت آ گئے۔

ملک بھر میں مستقل جاری پولیو مہم کے باوجود لاہور کو پولیو کے مرض سے پاک نہ کیا جا سکا۔ آؤٹ فال اور بند روڈ پر پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آ گئے۔

گذشتہ سال نومبر میں 2 سال کے بعد آؤٹ فال روڈ پر موحولیاتی نمونے نیگیٹو آئے تھے تاہم دسمبر اور جنوری میں لیے گئے نمونے ایک دفعہ پھر مثبت آ گئے۔

سی ای او لاہور ڈاکٹر صدیق کہتے ہیں کہ لاہور شہر کے کچھ علاقے ہائی رسک ہیں جہاں سے بدستور نمونے مثبت آ رہے ہیں۔ آوٹ فال روڈ اور بند روڈ کے علاقوں سے گذشتہ کئی سالوں سے مثبت نمونے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستان میں 66روزبعد کم ترین اموات

انہوں نے کہا کہ ہائی رسک علاقوں میں مزید پولیو مہم چلائی جائے گی.


متعلقہ خبریں