سینیٹ الیکشن کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کو بتا دیا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے جو اکتوبر تک مکمل کر لیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ استعفوں سے شروع ہوا اب معاملہ ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا۔ اپوزیشن صادق سنجرانی کو نہیں ہٹا سکی،عمران خان کو کیسے ہٹائے گی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کہتے ہیں ہر تین ماہ کے بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے اگلے3 ماہ بہت اہم ہیں، پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے کہ  اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں، تین سال بعد بھی آپ کا کوئی چانس نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زمانہ اور وقت آگے چلا گیا ہے، آپ بہت پیچھے رہ گئے ہیں ،گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا، بزنس پر توجہ دیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا اصل نقطہ نظر ٹی وی اسکرین پر نظر نہیں آتا۔ میں سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن کو بھی بند گلی سے نکلنے کا راستہ ملنا چاہیئے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن میں کوئی اختلاف نہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ شین اور میم لیگ بننے کی پیشگوئیاں کی گئیں لیکن آج بھی ہماری پارٹی متحد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پہلے قوانین بنیں گے اور پھر الیکشن ہوگا۔


متعلقہ خبریں