وزیراعلیٰ سندھ اور علی زیدی کی لڑائی میں نیا موڑ

وزیراعلیٰ سندھ اور علی زیدی کی لڑائی میں نیا موڑ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کی لڑائی نے نیا موڑ لے لیا۔

پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی نوک جھونک کی ریکارڈنگ کا دعویٰ کر دیا جبکہ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ کل کا انتظار کيوں ؟ ويڈيو ہے تو آج ہی سامنے لائیں۔

انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ سے کرپشن کا جواب لے کر رہیں گے۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے علی زیدی کے بیان کو بچکانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں علی زیدی کا رویہ درست نہیں تھا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل رابطہ کمیٹی میٹنگ میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نوک جھونک ہوئی تھی جس پر دونوں نے وزیر اعظم کو ایک دوسرے کی شکایت کی۔

یہ بھی پڑھیںٰ: سینیٹ الیکشن کے فوری بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر علی زیدی نے رابطہ کمیٹی میٹنگ میں مراد علی شاہ سے سخت لہجے میں بات کی جس پر مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ علی زیدی نے میٹنگ میں پارلیمانی زبان اور رویئے کا لحاظ نہیں کیا۔

خط میں کہا گیا کہ علی زیدی میٹنگ میں انتہائی تکبر اورغرور سے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے رہے اور میں خط کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کرارہا ہوں۔


متعلقہ خبریں