ویکسین لینے کے باوجود بھی کورونا ہونے کا خدشہ


کورونا وائرس کی ویکسین لینے کے باوجود بھی وائرس ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

برطانوی ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر جوناتھن نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمر رسیدہ افراد میں ویکسینیشن کے بعد معدافتی نظام مضبوط ہونے میں 3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی دو کروڑ خوراکوں کی پیشکش

پروفیسرجوناتھن کا کہنا تھا کہ ایسے افراد ویکسین لگوانے کے باوجود وبا پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا لوگوں کو ویکسین لگوانے کے بعد بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 97 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 21 لاکھ 38 ہزار 965 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 17 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 58 لاکھ 86 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 29 ہزار 490 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 57 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 503 اور ایک کروڑ 66لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 81 اور 88 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے، برطانوی وزیراعظم

روس میں 37 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 69 ہزار 462 ہے۔

برطانیہ میں 36 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 97 ہزار 939 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔


متعلقہ خبریں