بھارت میں3500مساجد بی جے پی کےنشانے پر


نئی دہلی: شدت پسند بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی اسلام کے خلاف ایک اور سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی سیاستدان کا کہنا ہے کہ پینتس سو مساجد بی جے پی کے نشانے پر ہیں۔

بھارتی ریاست آسام سے رکن اسمبلی بدرالدین اجمل کا کہنا ہے کہ بی جے پی بھارت بھر میں موجود پینتیس سو مساجد کو گرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر بدرالدین نے بی جے پی کی سازش کا انکشاف ایسے موقع پر کیا ہے جب چند ماہ بعد آسام میں ریاستی انتخابات ہونا طے ہے۔

بھارت میں مساجد کو نقصان پہنچانا نئی بات نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی سینکڑوں مساجد کو مندروں اورگردواروں میں تبدیل کیا گیا ہے۔

بھارتی شہرحیدر آباد کے سیکرٹریٹ کی عمارت کوگرائے جانے کے دوران دو تاریخی مساجد کو بھی شہید کردیا گیا تھا۔

بھارتی ریاست ہریانہ میں واقع جامع مسجد جس کو 1667 میں تعمیر کی گیا تھا، کو بھی گوردوارے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ مارتسر میں بھی متعدد مساجد کو گردواروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے مطالبہ کیا ہے کہ شہید کی گئی مساجد دوبارہ اسی جگہ تعمیرہونی چاہیں۔


متعلقہ خبریں