برازیل: طیارے حادثے میں 4 کھلاڑی اور کلب کے صدر ہلاک

برازیل: طیارے حادثے میں 4 کھلاڑی اور کلب کے صدر ہلاک

برازیل: برازیل میں چھوٹے طیارے کے حادثے میں کلب کے صدر اور چار کھلاڑی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چھوٹا طیارہ رن وے کے قریب ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارے کا پائلٹ بھی حادثے کا شکار ہو گیا۔

حادثے میں طیارے میں موجود کوئی بھی شخص محفوظ نہیں رہا۔ پالماس فٹبال کلب کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوپلیسی نے بابر اور شاہین شاہ کو خطرناک کھلاڑی قرار دے دیا

برازیلین فٹبال کنفیڈریشن نے ٹورنامنٹ ملتوی کیے جانے کی تصدیق کر دی۔


متعلقہ خبریں