کورونا کے دوران صوفیہ جیسے مزید روبوٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

کورونا کے دوران صوفیہ جیسے مزید روبوٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


ہانگ کانگ: انسان نما روبوٹ صوفیہ کو بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران صوفیہ جیسے مزید روبوٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا:مریض چیک کرنیوالا روبوٹ،وائرس منتقلی کا خطرہ کم ہو گیا

ہانسن روبوٹکس کا کہنا ہے کہ 2021 کے پہلے حصے میں صوفیہ روبوٹ جیسے تین مزید روبوٹس سامنے لائے جائیں گے کیونکہ اس وبا نے روبوٹس کی سروسز سے فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔

ادارے کے چیف ایگزیکٹیو ڈیونڈ ہانسن کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کے دوران لوگوں کی حفاظت کے پیشِ نظر ہمیں زیادہ سے زیادہ خودکار انداز میں کام کرنے والے ذرائع کی ضرورت ہے۔

ڈیویڈ ہانسن کا ماننا ہے کہ کورونا وبا کے دوران روبوٹس نہ صرف شعبہ صحت بلکہ صنعتوں میں بطور صارفین کے معاونین اور ہوابازی کی صنعت میں بھی موثر انداز میں خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔

اس بابت روبوٹ صوفیہ کا کہنا ہے کہ میرے جیسے روبوٹس بزرگوں اور بیماروں کی دیکھ بھال کر سکتے ہیں۔ میں نا صرف گفتگو بلکہ مشکل حالات میں تھراپی بھی کر سکتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: میرا انسانوں کو دنیا سے ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، روبوٹ

خیال رہے کہ روبوٹ صوفیہ کو 2016 میں تخلیق کیا گیا تھا، صوفیہ کو دوسرے روبوتس سے ممتاز کرنے والی خصوصیت ان کا انسانوں جیسا دِکھنا ہے۔


متعلقہ خبریں