ارنب گوسوامی کا ایک اور فراڈ

ارنب گوسوامی کا ایک اور فراڈ

فوٹو: فائل


نئی دہلی: بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کا ایک اور فراڈ سامنے آ گیا ہے۔ ارنب گوسوامی نے چینیل کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے 40 لاکھ کی رشوت دی۔ 

براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل ہندوستان کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پرتھو داس گپتا نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بھارتی اینکر نے تین سالوں میں انہیں دو مرتبہ بارہ سو ڈالرز دیے۔

پولیس نے ٹی آر پی اسکیم میں ارنب گوسوامی کے خلاف تین ہزار چھ سو صفحات پر مشتمل اضافی چارج شیٹ تیار کر لی ہے۔

قبل ازیں بھارتی کانگریس لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے اینکر ارنب گوسوامی کی لیک چیٹس کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

ششی تھرور نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیق کریں کہ کیسے ایک بھارتی قوم پرست 40 جوانوں کی ہلاکت پر کہتا ہے کہ ہم جیت گئے۔

لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے کہا کہ فوجی راز کاروباری مقاصد کیلئے ایک ٹی وی چینل کو لیک کرنے پر تحقیقات ہونی چاہئیں کہ کس طرح ٹی آر پیز کے جعلی جوڑ توڑ کیلئے دھوکہ دہی کی گئی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل متنازع اینکر ’ارنب گوسوامی‘ اور بھارتی براڈکاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ پرتھو داس گپتا کی واٹس ایپ چیٹ منظر عام پر آئی تھی۔

واٹس ایپ چیٹ کےمطابق پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں کو سیاست کیلئے استعمال کیا ہے۔

ارنب گوسوامی کو 4 نومبر 2020 کو ایک خاتون اور اس کے بیٹے کی خودکشی کے پس منظر میں گرفتار کیا گیا۔ گوسوامی نے گرفتاری کے دوران ایک خاتون افسر پر حملہ بھی کیا۔

واٹس ایپ چیٹ کےمطابق بھارت میں قومی سلامتی کے ادارے اور فیصلہ سازی میں انتہائی غیرسنجیدگی بےنقاب ہو گئی۔ گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونیوالے فیصلوں کا علم تھا۔


متعلقہ خبریں