فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والےخود پھنس چکے، وزیراعظم

ہر گھرانے کو سالانہ 10لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے، وزیر اعظم

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنسانے والے خود پھنس چکے ہیں، الیکشن کمیشن میں ہمارا موقف درست ثابت ہوا۔

حکومتی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم براڈشیٹ  معاملے پر شفاف اور منصفانہ تحقیقات کرانا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کی خام خیالی ہے کہ وہ پراپیگنڈا کر کے حقائق چھپا لی گی، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ہر کردار کو سامنے لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حیرت ہے  قبضہ چھڑانے کو بھی سیاسی انتقام قرار دیا جا رہا ہے، سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو ن لیگ کی سرپرستی حاصل رہی۔ سیاسی سرپرستی کے بغیر کوئی بھی سرکاری زمین پر قبضہ نہیں کر سکتا۔

وزیراعظم نے ترجمانوں کے اجلاس میں  قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی  ہدایت بھی کی۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ حکومتی ترجمان قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت پرنوٹس لیتے ہوئے بیرون ملک سفارتی عملے اور مشن کی کارکردگی بہتربنانےکیلئےعملی اقدامات کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کی وزارت خارجہ کو 20 روزمیں ایکشن پلان مکمل کرنے کا کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ ہر 4 ماہ بعد پیش کی جائے۔

سفارتی عملےکی پرفارمنس پرمبنی ریٹنگ طےہوگی۔ بہترکارکردگی نہ دکھانے والےسفارتی عملے کو پاکستان واپس بلالیا جائے گا۔

 

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز