مہنگائی کا طوفان حکومتی کارکردگی کا گواہ ہے، مریم نواز

4 فروری کو استعفوں سے متعلق طریقہ کار طے کریں گے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان حکومتی کارکردگی کا گواہ ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیز کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ملائیشیا میں جہاز روک لیا گیا اور آپ کہتے تھے گرین پاسپورٹ کی عزت کرائیں گے لیکن آج گرین پاسپورٹ کو کوئی ماننے کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فیل ہو چکی ہے اور مزید نہیں چل سکتی۔ عوام میں آگاہی اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت کی کارکردگی سے اجاگر ہو رہی ہے اور مہنگائی کا طوفان حکومتی کارکردگی کا گواہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترقی پذیر ممالک کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیر اعظم

مریم نواز نے کہا کہ جو ناکامی 73 سال میں نہیں ہوئی وہ ڈھائی سال میں ہو گئی اور حکومت نااہلی میں اتنی آگے ہے کہ کچھ بھی گروی رکھ سکتی ہے۔ دوسروں پر تنقید کرنے والوں نے قرضوں کے انبار لگا دیے۔ لانگ مارچ ضرور ہو گا اور اس میں اب زیادہ دیر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے جتنے بھی رابطے کریں کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ اپوزیشن پر تنقید کے بجائے اپنے ارکان پر توجہ دینی چاہیے۔


متعلقہ خبریں