بھارتی اور چینی افواج ایک بار پھر آمنے سامنے، متعدد زخمی

بھارتی اور چینی افواج ایک بار پھر آمنے سامنے، متعدد زخمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بھارت اور چینی فوجیوں کےدرمیان ایک مرتبہ پھر جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں متعدد فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنی کی پاکستان کو کورونا ویکسین کی دو کروڑ خوراکوں کی پیشکش

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست سکم کے نکو لا پاس میں گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا، میڈیا رپورٹس میں ہندوستانی فوجی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تازہ جھڑپ میں دونوں فریقین کے فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ صورت حال اب مکمل طور پر کنٹرول میں ہے، اس سے قبل بھی دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان آخری تصادم اسی مقام پر نو مئی کو ہوا تھا۔

بھارتی فوج نے چین کے ساتھ ریاست سکم میں نکولا پاس کے قریب ہونے والے حالیہ تنازع کو معمولی قررا دیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعہ میں 20 چینی جبکہ چار انڈین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس متنازع سرحدی علاقے میں جھڑپوں کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی یوم جمہوریہ سے دو دن پہلے دلی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا

گذشتہ سال جون میں وادی گلوان میں ایک جھڑپ کے نتیجے میں کم از کم 20 انڈین فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ چین نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا تھا کہ اس کے کتنے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں