سیریز میں ریورس سوئنگ ایک اہم ہتھیار ثابت ہو سکتی ہے، مارک باؤچر


کراچی: جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں ریورس سوئنگ ایک اہم ہتھیار ثابت ہو سکتی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اچھی تیاری کی ہے، امید ہے ٹیسٹ سیریز میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بائیو سیکیور ببل کے اب عادی ہو گئے ہیں، مگر یہ سلسلہ جتنا جلدی ختم ہو تو اچھا ہے۔

پاکستان کو ہرانا مشکل ہو گا، ڈی کاک

مارک باؤچر نے کہا کہ ہم جب کھیلنے آتے تھے اس وقت کنڈیشن مختلف ہوا کرتی تھی، اب پاکستان کی کنڈیشن مختلف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ کے لیے کمبی نیشن بنا لیا ہے،ابھی اس کے بارے میں نہیں بتا سکتے۔

گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا تھا۔

ویڈیو لنک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ چودہ سال بعد جنوبی افریقہ پاکستان میں کھیلنے جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی موجودگی اور ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کو ہرانا مشکل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پہنچنے سے قبل سیکیورٹی خدشات تھے تاہم یہاں پہنچنے کے بعد انتظامات دیکھ کر مطمئن ہو گئے ہیں۔

حفیظ کی جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی

ڈی کاک نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب سے بڑا چیلنج یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ نہ ہونا ہے کیوں کہ ٹیم کے کھلاڑی پہلے پاکستان میں نہیں کھیلے۔


متعلقہ خبریں