’ جس طیارے واقعہ پر کلیبری کوئین سیاست کر رہی وہ انہی کا کیا دھرا ہے‘

مریم صاحبہ! آئیں قدم بڑھائیں،37 ویں بار عمران خان سے شکست کھائیں: شہباز گل

فوٹو: فائل


لاہور: معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ جس طیارے واقعہ پر کلیبری کوئین سیاست کر رہی ہیں وہ انہی کا کیا دھرا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پری گرائن بھارتی کمپنی سے مہنگے لیز پر لیا گیا طیارہ آپ کی بھارت نواز سوچ کا ایک اور ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ کے سینیٹر نے چھ بھائی اور کزن پی آئی اے میں بھرتی کرائے۔ ان کا چیف ایگزیکٹو جرمنی جاتے ہوئے پی آئی اے کا جہاز ساتھ لے گیا تھا۔

شہباز گل نے کہا کہ مسقط ایئرپورٹ پر پی آئی اے جہاز لاوارث چھوڑ دینے والے اپنا ماضی دیکھ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ، ریڈیو پاکستان اور موٹرویز جیسے قومی اثاثے گروی رکھوانے والے جھوٹی خبروں پر سیاست کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں