ہالینڈ: کورونا سے بچاؤ کیلیے عائد کرفیو کی خلاف ورزی اور لوٹ مار

ہالینڈ: کورونا سے بچاؤ کیلیے عائد کرفیو کی خلاف ورزی اور لوٹ مار

ایمسٹرڈیم: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حکومت نے کرفیو کا نفاذ کیا تو شہریوں کی بڑی تعداد خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف مختلف شہروں میں سڑکوں پہ آگئی بلکہ شرپسند عناصر نے جلاؤ گھیراؤ کرتے ہوئے لوٹ مار کا سلسلہ بھی شروع کردیا۔

ویکسین لینے کے باوجود بھی کورونا ہونے کا خدشہ

پولیس نے جلاؤ گھیراؤ پر قابو پانے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا اور 240 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

کورونا کے دوران صوفیہ جیسے مزید روبوٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو پورے ملک کے مختلف شہروں میں لوٹ مار کی گئی ہے اور سینکڑوں افراد نے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

ہالینڈ (نیدر لینڈ) میں دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے جو حکومتی اعلان کے تحت دس فروری تک جاری رہے گا۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 9 کروڑ 97 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد متاثر

مغربی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پورے ملک میں 240 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ مظاہرین نے متعدد گاڑیاں بھی نذر آتش کردی ہیں۔

ڈچ ریل کمپنی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئندو ون سینٹرل اسٹیشن کی طرف نہ جائیں جب کہ آئندو ون کے میئر جان جورٹسما نے صورتحال کو گھمبیر بتاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہی سب کچھ برقرار رہا تو ہم خانہ جنگی کی طرف بڑھ جائیں گے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کم و بیش ایک جیسی صورتحال ہے جب کہ ایک گاؤں میں کورونا ٹیسٹنگ سینٹر بھی جلا دیا گیا ہے۔

جرمنی: کورونا کا علاج اینٹی باڈیز سے کرنے کا حتمی فیصلہ

حکومتی اعلان کے تحت کرفیو کی خلاف ورزی پر 95 یورو تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا البتہ ملازمتوں پر سے واپس آنے والوں اور جنازے پر جانے والوں کو استشنیٰ ہو گا مگر اس کے لیے سند پیش کرنا لازمی ہوگا۔

ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے نے کہا ہے کہ کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی کے لیے یہ از حد ضروری ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ ہفتے ہی برطانیہ، جنوبی افریقہ اور جنوبی امریکہ سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نیوزی لینڈ : دو ماہ میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا

ہالینڈ میں کورونا متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 48 ہزار 9 سو 33 ہو چکی ہے جب کہ کورونا سے 13 ہزار پانچ سو 40 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔


متعلقہ خبریں