پنجاب میں پہلی بار ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم چلانے کا فیصلہ


لاہور: پنجاب میں پہلی بار ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا، مرحلہ وار دو کروڑ کے قریب ایک تا پندرہ سال کے بچوں کو انجیکشن لگائے جائیں گے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کے اشتراک سے ٹائیفائیڈ ویکسینیشن مہم بارے تقریب ہوئی جس میں یکم فروری سے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا اعلان کیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین نے بتایا کہ ابتدائی طور پر بارہ اضلاع میں مہم چلا رہے ہیں، مخصوص مراکز پر بچوں کو ویکسینیشن کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار عوام کی صحت پر اتنی رقم لگائی جا رہی ہے، یہ ممکن نہیں کہ ٹیمیں ہر گھر تک جائیں، ہر علاقہ میں مراکز ہوں گے وہاں سے والدین بچوں کو یہ ٹیکے لگوا سکیں گے۔

اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں بچوں کی ویکسینیشن بھی کی جائے گی۔

مہم کے پہلے فیز میں ایک کروڑ چھبیس لاکھ جبکہ مئی میں دوسرے مرحلہ کے دوران پینسٹھ لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق مہم کا آغاز گذشتہ برس ہونا تھا، لیکن کورونا کے باعث ممکن نہ ہو سکا۔


متعلقہ خبریں