گندم، آٹے، انڈے اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، سیکریٹری خزانہ

گندم، آٹے، انڈے اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، سیکریٹری خزانہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی سیکریٹری خزانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں گندم، آٹے، انڈے اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، مہنگائی میں معمولی کمی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی سیکریٹری خزانہ نے یہ دعویٰ وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں گندم، چینی اورخوردنی تیل کی ایک ہفتے میں قیمتوں کاجائزہ لیا گیا اور ہفتہ وار حساس اشاریوں کے انڈیکس پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ہشیار: یوٹیلیٹی اسٹورز پر 50 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں آٹھ اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جب کہ 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔

وفاقی سیکریٹری خزانہ نے دوران بریفنگ بتایا کہ صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے ہفتہ وارقیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔

سردی میں استعمال ہونے والی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق کمیٹی کو ملک میں گندم کے ذخائرپرسیکریٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی نے بریفنگ دی اور بتایا کہ گندم کی بلا تعطل سپلائی سے مارکیٹ میں آٹےکی قیمتیں مسلسل کم ہوئی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومتوں کی یومیہ گندم کی سپلائی تسلی بخش رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے وفاق اورصوبوں کو گندم کی مارکیٹ میں سپلائی کے لیے مشترکہ کاوش کوسراہا۔

ایک ماہ میں انڈے 40 روپے فی درجن مہنگے ہوئے، ادارہ شماریات

ہم نیوز کے مطابق کمیٹی کو پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نےعالمی مارکیٹ میں پام آئل اورسویابین کی قیمتوں میں کمی کے رحجان سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے عوام کو گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانےکی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل اورسویابین کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے۔

چینی، آٹا، دالیں، گھی، انڈہ، گوشت اور آئل سمیت 15 اشیا مہنگی ہو گئیں

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ایک ہفتے میں چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی درآمد کرنے سے مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔


متعلقہ خبریں