وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

خیال رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہیڈ کوارٹرز آمد پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ملکی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سیکیورٹی کیلئے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات


متعلقہ خبریں