بھارت: کپل شرما شو کو فروری سے بند کرنے کا فیصلہ

بھارت: کپل شرما شو کو فروری سے بند کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت کا مقبول عام کپل شرما شو آئندہ ماہ سے بند کردیا جائے گا۔ یہ بات بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتائی ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو کو کپل شرماشوسے نکال دیاگیا

شہرت یافتہ کامیڈی شو ’کپل شرما شو‘ کے نام سے سونی ٹی وی پر پیش کیا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان اس شو کے پروڈیوسر ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کپل شرما شو کو بند کرنے کا فیصلہ مالی مشکلات کے باعث کیا گیا ہے تاہم ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں کچھ بھی نہیں بتایا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے ذرائع سے بتایا ہے کہ کپل شرما شو کو بند کرنے کی بڑی وجہ کورونا کے باعث فلموں کا نہ بننا ہے جب کہ شو میں زیادہ تر فلمی شخصیات اپنی فلموں کی پروموشن کے لیے آتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دوسری وجہ کورونا کی وجہ سے جاری کردہ ایس او پیز ہیں جن پر شو کے دوران عمل درآمد تقریباً نہ ممکن ہے کیونکہ عوام کو شرکت سے روکنا پڑتا ہے جب کہ شو کا وہی بنیادی جز ہیں۔

گواسکر کے بعد کپل کی معذرت: سدھو آنے پر آمادہ

ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ ماہ فروری سے کپل شرما شو کو بند کردیا جائے گا لیکن جیسے ہی حالات نارمل ہوں گے تو وہ دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔

بھارت کے کامیڈی شو کے میزبان کپل شرما نے چند دن قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا تھا کہ افواہوں پہ کان نہ دھریں میں جلد ہی نیٹ فلیکس پرآرہا ہوں مگر اس  میں بھی انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

کپل شرما شو کو پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ شو کی ابتدا میں پاکستانی فنکار نسیم وکی بھی اس کا حصہ تھے۔

پاکستان سے اب تک وسیم اکرم بمعہ اہلیہ شنیرا اکرم، شعیب اختر، راحت فتح علی خان، فواد خان اور شعیب ملک بمعہ اہلیہ ثانیہ مرزا سمیت دیگر ممتاز شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔

کپل شرما شو کی مقبولیت میں شریک میزبان نوجوت سنگھ سدھو المعروف پاجی کا بڑا ہاتھ ہے لیکن پھر انتہا پسند جنونی ہندوؤں کی سخت مخالفت کے بعد انہیں شو سے علیحدہ کردیا گیا تھا۔ ان کے بعد ممتاز بھارتی اداکارہ ارچنا کو شریک میزبان کے طور پر منتخب کیا گیا۔

کپل شرما شو کو سب سے زیادہ مقبولیت اس وقت ملی تھی جب اسے ایک دوسرے ٹی وی چینل سے پیش کیا جاتا تھا لیکن پھر اس شو کو بند کردیا گیا جس کے بعد سلمان خان نے سونی ٹی وی سے پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا۔

سدھو،ثانیہ اور کمل ہاسن انتہاپسندوں کے نشانے پر: کپل شرما داؤ پر

بھارتی اداکارامیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سنیل شیٹھی، کرینہ کپور، دھرمیندر، سنیل گواسکر، کپل دیو، سلمان خان، سنی لیون، ہیما مالنی، اکشے کمار، سیف علی خان، سنی دیول، ایشوریہ رائے، ابھیشیک بچن، عالیہ بھٹ اور گووندا سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ممتاز شخصیات کپل شرما شو میں شریک ہو چکی ہیں لیکن تاحال دنیائے کرکٹ کے شہرہ آفاق کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے اس میں شرکت نہیں کی ہے۔


متعلقہ خبریں