مدینہ منورہ دنیا کے صحت افزا شہروں میں سے ایک قرار دے دیا گیا

عالمی ادارہ صحت نے سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو دنیا کے صحت افزا شہروں میں سے ایک قرار دے دیا ۔

عرب نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور صحت سے متعلق تمام عالمی معیارات کو جانچا جس کے بعد مدینہ منورہ کا عالمی معیاروں پر پورا اترنے کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا۔

مسافروں سے کورونا ویکسین لگوانے کا ثبوت نہ مانگیں، عالمی ادارہ صحت

مدینہ پہلا 20 لاکھ کی آبادی والا شہر ہے جسے تنظیم کی جانب سے صحت مند شہر تسلیم کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر 22 سرکاری، کمیونیٹی، چیریٹی اور رضاکار ایجنسیوں نے ڈبلیو ایچ او کی منظوری میں مدد فراہم کی ہے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز