واٹس ایپ صارفین کیلئے 2021 کی پہلی اپ ڈیٹ

فوٹو: فائل


پیغام رسانی کی معروف ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے 2021 کی پہلی اپ ڈیٹ جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ویب ورژن اور ڈیسک ٹاپ ایپ پر وائس اور ویڈیو کال کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ یہ فیچر بیٹا ورژن میں صارافین کو دستیاب ہے۔

فیچر میں جب واٹس ایپ ویب پر کال کی جائے گی تو ایک پوپ اپ ونڈو نظر آئے گی جس پر یوزر نیم، پروفائل کی تصویر اور کال، ویڈیو/آڈیو اور میوٹ بٹنز ہوں گے۔

کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے صارفین اب آن لائن چیزیں منگوا سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر سے کاروباری افراد اور عام صارفین کو فائدہ ہو گا۔ صارفین کیٹلاگ دیکھنے کے بعد وہاں موجود اپنی پسندیدہ اشیا آرڈر کرسکیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر ہمیشہ کیلئے غیر ضروری چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن متعارف

واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ویڈیو بھی جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوئی بھی خواہش مند صارف اگر کوئی چیز آن لائن منگوانا چاہتا ہے تو اُسے کیٹلاگ سے اسے منتخب کرنا ہوگا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں