بھارت: یوم جمہوریہ پر فوجی پریڈ اور ٹریکٹروں کی ریلی

نئی دہلی: کسانوں نے پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کر دیا

نئی دہلی: بھارت میں آج جب یوم جمہوریہ منانے کے لیے ٹینکوں و فوجیوں کی سالانہ پریڈ ہو رہی ہو گی تو عین اسی وقت زرعی اصلاحات کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان اپنے ٹریکٹروں پر ریلی نکال رہے ہوں گے۔

بھارت میں3500مساجد بی جے پی کےنشانے پر

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کسان تنظیموں کے رہنماؤں کا دعویٰ ہے کہ ان کی ریلی میں شریک ٹریکٹرز کی تعداد دو لاکھ ہو گی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف نومبر سے نئی دہلی کے مختلف مقامات پر کسانوں پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقاریب اور سالانہ فوجی پریڈ کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے کسانوں نے ٹریکٹرز ریلی نکالنے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔

بھارت: کسانوں پر ظلم، احتجاجاً سنت بابا رام سنگھ نے خودکشی کرلی

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی جھنڈوں سے سجے ہوئے ٹریکٹرز دارالحکومت نئی دہلی کے داخلی راستوں پر جمع ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والے کسانوں کے مظاہرے سے اظہار یکجہتی کے لیے ممبئی میں بھی ہزاروں کی تعداد میں کسان جمع ہیں۔

احتجاجی کسانوں کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے حق کے لیے پر امن ریلی نکالنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ان کی اس بات پر یقین کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

حکومتی مؤقف ہے کہ اس ریلی کے لیے کسی دوسرے دن کا بھی انتخاب کیا جا سکتا تھا کیونکہ 26 جنوری کو کسانوں کی ریلی ملک و قوم کے لیے شرمندگی کا باعث ہو گی۔

بھارت: کسانوں کی حمایت میں انا ہزارے نے بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ زمین سے آسمان تک سیکیورٹی لگائی گئی ہے اور انتہائی سخت انتظامات دکھائی دے رہے ہیں جب کہ پولیس افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط کے ساتھ بعض میڈیا افراد کو بتایا ہے کہ سرکاری پریڈ کے بعد وہ کسانوں کے 12 ہزار ٹریکٹرز کو داخلے کی اجازت دے دیں گے۔

بھارت کے یوم جمہوریہ پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شرکت کا وعدہ کیا تھا لیکن پھر اپنے ملک میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث انہوں نے آنے سے معذرت کرلی تھی۔

بھارت میں کسانوں کے احتجاج نے مودی سرکار کے ہوش اڑا دیے

بھارت میں برسراقتدار انتہا پسند جونی ہندوؤں کی حکومت کے کسانوں سے مذاکرات کے کئی ادوار ہو چکے ہیں لیکن تاحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں