اسلام آباد: 24 گھنٹوں میں جرائم کے 76 واقعات

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران 76 جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے پر وزیر داخلہ کی اسلام آباد پولیس کو شاباش 

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 موٹر سائیکلیں اور پانچ گاڑیاں چوری کی گئی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چوری اور نقب زنی کے بھی 21 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس اہلکاروں کی ایک دوسرے پر فائرنگ، ایک جاں بحق

ہم نیوز کو اسلام آباد پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک خاتون کے اغوا کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشانات ثبت کردیے ہیں۔


متعلقہ خبریں