دنیا بھر میں کورونا سے 21 لاکھ 51 ہزار سے زائد اموات

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد دس کروڑ تین لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس نے دس  کروڑ افراد کو اپنا نشانہ 435 دنوں میں بنایا ہے۔

دنیا میں کورونا کے 7 کروڑ 24 لاکھ 9 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 57 لاکھ 95 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 51 ہزار 658 تک پہنچ چکی ہے۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 31 ہزار 392 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 58 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 624 اور ایک کروڑ 67 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی نئی قسم سے اموات کا خدشہ زیادہ ہے، برطانوی وزیراعظم

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 712 اور 88 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 37 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 70 ہزار 482 ہے۔

برطانیہ میں 36 لاکھ 69 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 98 ہزار 531 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 30 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 73 ہزار 494 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 26 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 56 ہزار 208 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 24 لاکھ 75 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ 85 ہزار 881 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں 24 لاکھ 35 ہزار 247 افراد متاثر اور 25 ہزار 210 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا کے دوران صوفیہ جیسے مزید روبوٹس کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اعداد و شمار کے تحت ایک کروڑ کیسز دو بار، پندرہ پندرہ دنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے 9 اگست کو کیسز دو کروڑ ہو گئے تھے جب کہ اس خطرناک وبا نے 16 ستمبر کواپنے مریضوں کی تعداد تین کروڑ تک پہنچا دی تھی۔

جرمنی: کورونا کا علاج اینٹی باڈیز سے کرنے کا حتمی فیصلہ

اداروں کے پاس موجود اعداد و شمارکے مطابق کورونا وائرس کا نشانہ بننے والے مریضوں کی تعداد چار کروءڑ 17 اکتوبر 2020 کو ہو گئی تھی، سات نومبر2020 کو کیسز کی تعداد پانچ کروڑ پہنچ گئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی تھی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق دنیا بھر میں پہلے ایک کروڑ کورونا کیسز 223 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے تھے۔

ویکسین لینے کے باوجود بھی کورونا ہونے کا خدشہ

اعداد و شمار کے مطابق آئندہ 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے، 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا، چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز ہونے میں 21 دن لگے، پانچ سے چھ کروڑ کیسز ہونے میں 17 دن لگے، چھ سے سات کروڑ کیسز صرف 16 دنوں میں رپورٹ ہوئے۔

ہم نیوز کے مطابق آئندہ 15 دنوں میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ تک پہنچ گئی جس کے بعد 8 سے 9 کروڑ کیسز ہونے میں بھی صرف 15 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کورونا کیسز رپورٹ ہونے میں بھی صرف 16 دن لگے ہیں۔

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کورونا کیسز نے ایک کروڑ مریضوں کا ہندسہ عبور کرلیا۔

جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری: نیشنل گارڈز کے 150 سے زائد اہلکار کورونا سے متاثر

کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد آٹھ اگست 2020 کو دو کروڑ ہوئی، 15 ستمبر2020 کو کورونا کیسز کی تعداد تین کروڑ ریکارڈ کی گئی، 16 اکتوبر2020 کو کورونا کیسز کی تعداد چار کروڑ سے بڑھ گئی، سات نومبر2020 کو کورونا کیسزپانچ کروڑ تک پہنچ گئے۔

ہم نیوز کے مطابق 24 نومبر2020 کو کورونا کیسز چھ کروڑ سے بڑھ گئے، دس دسمبر2020 کو کورونا کیسز سات کروڑ ہوگئے،25 دسمبر2020 کو کورونا کیسز کی تعداد اٹھ کروڑ ہوئی، 9 جنوری 2021 کو کورونا کیسزکی تعداد 9 کروڑ ریکارڈ کی گئی جب کہ 25 جنوری 2021 کو کورونا کیسز کی تعداد دس کروڑ سے بڑھ گئی۔

ہالینڈ: کورونا سے بچاؤ کیلیے عائد کرفیو کی خلاف ورزی اور لوٹ مار

اعداد و شمار کے مطابق پہلے ایک کروڑ کورونا کیسز 223 دنوں میں سامنے آئے، دو کروڑ تک کا سفر 43 دن میں طے ہوا۔ کورونا کے دو سے تین کروڑ مریض ہونے میں 38 دن لگے، مریضوں کی تعداد 3 کروڑ سے 4 کروڑ ہونے میں 31 دن لگے، 4 کروڑ سے 5 کروڑ کیسز 21 دن میں رپورٹ ہوئے، 5 سے 6 کروڑ کیسز ہونے میں 16 دن لگے،6 سے 7 کروڑ کیسز 16 دن میں رپورٹ ہوئے، 7 سے 8 کروڑ کیسز 15 روز میں رپورٹ ہوئے، 8 سے 9 کروڑ کیسز ہونے میں 15 دن لگے اور آخری ایک کروڑ کیسز 16 دنوں میں سامنے آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں