کراچی ٹیسٹ: پہلے روز کا اختتام، پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑا گئی


کراچی: دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر قومی ٹیم اپنے پہلی اننگز میں چار وکٹوں نے نقصان پر 33 رنز بنا لیے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ کو پاکستان پر 187 رنز کی برتری حاصل ہے۔ پروٹیز اپنی پہلی اننگز 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

پہلی اننگز میں ڈین ایلگر 58 رنزکےساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جارج لائنڈ 35 اورکپتان کونٹن ڈی کوک 15 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ فف ڈوپلیسزنے اپنی ٹیم کے اسکور میں 23 رنزکا اضافہ کیا۔

پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ 3، شاہین آفریدی اورنعمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے اننگز کا آغاز ڈین الگر اور ایڈین مارکرم نے کیا اور پہلے اوور میں ہی جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم ایڈین مارکرم 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت ممتاز بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کیخلاف17رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ سیریز کے نتائج پاکستان کے حق میں ہوں۔ لگتا ہے وکٹ اسپنرزکے لیے سازگار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی مخالف ٹیم کے خلاف کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ جنوبی افریقہ کو آسان نہیں لیں گے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 14 سال کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے اتری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2007 میں جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

چیئرمین پی سی بی کے 6 ماہ میں 57 لاکھ روپے کے اخراجات


متعلقہ خبریں