بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ

فائل فوٹو


بھارتی یوم جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق وادی میں کُل جماعتی حریت کانفرنس کے اپیل پر مکمل ہڑتال ہے۔

سری نگر سمیت متعدد علاقوں میں جشن کے بائیکاٹ کے پوسٹرز آویزاں۔ حریت رہنماؤں کی کشمیریوں سے گھروں، دکانوں اور دیگرعمارتوں پر سیاہ پرچم لہرانے کی اپیل ہے۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کشمیریوں پر جبر و دباؤ کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہیں۔

یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہندوستان نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے۔ ہندوستان نے کشمیریوں سے سانس لینے کا حق بھی چھین رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے حریت قیادت کو جیل میں بند رکھا ہے۔ یاسین ملک تہاڑ جیل میں قید ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔ ہمارے ہزاروں نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔ شہیدوں کی لاشیں نہیں دی جاتی کہ ہم دفنا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے یوم جمہوریہ پر وہاں کے عوام اپنی شناخت کے متلاشی

برسلز میں کشمیر کونسل یورپی یونین کے زیراہتمام یوم سیاہ پر بین الاقوامی ویبینار کااہتمام کیا گیا ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوائے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کےلیے سنجیدہ اقدامات کرے۔

ویبینار سے کشمیر کونسل یورپی یونین کے چیئرمین علی رضا سید، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک، ڈاکٹرسجاد کریم اور ڈاکٹراسلم سید سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

علی رضا سید کا کہنا تھا کہ دنیا میں آج کورونا کے باعث کرفیو ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے جبری لاک ڈائون ہے۔ دنیا طویل عرصے سے جاری کشمیر کی سنگین مشکلات کا احساس کرے۔


متعلقہ خبریں