پشاور: سہولت کارڈ پروگرام کے تحت پلازما فیرسس ٹریٹمنٹ پر پابندی عائد

پشاور: سہولت کارڈ پروگرام کے تحت پلازما فیرسس ٹریٹمنٹ پر پابندی عائد

پشاور: خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت سہولت کارڈ پروگرام کے تحت پلازما فیرسس ٹریٹمنٹ پر پابندی عائد کر دی گئی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صحت سہولت کارڈ میں پلازما فیرسس کے نئے نرخ برائے نام لگائے گئے ہیں جبکہ انشورنس کمپنی اسٹیٹ لائف کی اجازت کے بغیر علاج کی سہولت نہیں فراہم کرسکتا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ کے مریضوں کو پلازما فیرسس کے ایک سیشن کے لیے 13 ہزار روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی اور اسپتال مینجمنٹ کونسل کے فیصلے کے تحت پلازما فیرسس کی سہولت ملتوی کی جاتی ہے۔

گزشتہ روز پنجاب میں پہلی بار ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا، مرحلہ وار دو کروڑ کے قریب ایک تا پندرہ سال کے بچوں کو انجیکشن لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی بار ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم چلانے کا فیصلہ


متعلقہ خبریں