پشاور کے پُل اور ان کا احوال 

پشاور کے پُل اور ان کا احوال 

فوٹو: فائل


پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک کا بوجھ کم کرنےکے لئے پہلا اوور ہیڈ بریج 30 سال قبل تعمیر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے پل اب کن مقاصد کیلئے استعمال ہو رہے ہیں؟

شہر کا قدیم فقیر آباد پل جرائم جبکہ جدید باب پشاور پل سیر و تفریح کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔

1992 میں تعمیر ہونے والا پل پشاور کا اولین فقیرآباد پل ہے جو اپنی طبعی عمر پوری کرکے شکست وریخت کا شکار ہے۔

فقیر آباد پل پر رات کو راہزنی کی وارداتیں سامنے اتی ہیں تو دن کو تجاوزات کی بھرمار رہتی ہے۔ اشتہارات اور وال چاکنگ کی گندگی نے اس قدیم پل کا حلیہ مزید بگاڑ دیا ہے۔

پشاور میں اس وقت اوور ہیڈ بریجز کی تعداد 13 ہوچکی ہے جن میں باب پشاور پی ٹی ائی حکومت کی یادگارہے۔ یہ پل ٹریفک مسائل تو کم نہ کر سکا لیکن شہریوں کے سیر سپاٹے اور سیلفیوں کا مرکز ضرور بن گیا ہے۔

اوور ہیڈ بریجز پر رات کے وقت اکثر راہزنی کی وارداتیں سامنے آتی ہیں تاہم پولیس کے پاس کوئی اعداد وشمار موجود نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواحکومت کابٹ کوائن مائننگ پلانٹ لگانےکافیصلہ

ایس پی کینٹ پشاور طاہر شاہ  نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلوں سمیت شہر میں سٹریٹ کرائمز کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل طےکر رہے ہیں۔

شہر کے یہ اوور ہیڈ پل پی ڈی اے اور ٹاون انتظامیہ کے لئے ایڈورٹائزنگ کمپنیوں سے امدن کا بہترین ذریعہ بھی ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں