بھارت میں تین افراد کی تکون سے امن کو خطرہ

بھارت: تین افراد کی مثلث سے امن کو خطرہ

فائل فوٹو


بھارت میں تین افراد کی منحوس تکون نے خطے کے امن کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے۔

ٹوئٹر پر مَیڈ انڈیا کا ٹرینڈ ٹاپ پرآگیا ہے۔ مَیڈ میں ایم سے مراد مودی، اے سے امیت شاہ اور ڈی سے مراد دووال ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان تینوں نے بھارت اور خطے کے امن و استحکام کو تباہ کردیا ہے۔

ڈس انفو مہم ہو یا کلبھوشن یادیو کی شکل میں جاسوس کی پاکستان میں موجودگی، یہ سب چیزیں واضح کرتی ہیں کہ مودی سرکار ہندوتوا کے نظریے پر عمل کرتے ہوئے بھارت اور خطے کے حوالے سے کیا عزائم رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی یوم جمہوریہ پر وہاں کے عوام اپنی شناخت کے متلاشی

مقبوضہ وادی میں پیلٹ گنوں کا استعمال اورانسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ ہندوستانی شہریوں کی شناخت کیلئے بھی خطرہ بن گیا ہے۔

آج ہندوستان بھر میں لگنے والے آزادی کے نعرے مودی سمیت دنیا کیلئے نوشتہ دیوار ہیں۔ ہندو اکثریت کی اجارہ داری کے ریلے میں بھارت کا نام نہاد سیکولرازم خس وخاشاک کی طرح بہہ چکا ہے۔

 مودی سرکار کی آئین کی پامالی کے باعث بھارتی شہریوں کی اکثریت تشویش میں مبتلا ہے۔ ہندوانتہا پسند حکومت سے تنگ عوام سوال اٹھا رہے کہ یہ جمہوریت ہے یا پھر مودی کی مطلق العنان سیاست؟

یہ شائننگ انڈیا ہے یا ریپستان کہ جہاں غیر ملکی سیاح بھی محفوظ نہیں؟ آج کا سورج ایک ایسے ہندوستان پر طلوع ہوا کہ جس کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں