فاروق ایچ نائک کا انکار، خواجہ آصف نے افتخار چوہدری سے رابطہ کرلیا


لاہور: اپنے قریبی عزیز اور پیپلزپارٹی رہنما فاروق ایچ نائیک کی جانب سے انکار کے بعد سابق وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف  نے اپنی نااہلی سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے سابق چیف جسٹس کی قانونی فرم سے مدد مانگ لی۔

ذرائع نے بتایا کہ معروف قانون دان فاروق ایچ نائک سے کیس کی پیروی کے لئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے پیپلزپارٹی قیادت کی اجازت نہ ملنے کا جواز پیش کر کے معزرت کر لی۔

ابتدائی انکار کے بعد خواجہ آصف نے مقدمہ کی پیروی کے لیے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی لاء فرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ ذرائع  کے مطابق سابق چیف جسٹس کی لاء فرم کو کیس کی پیروی کے لئے بھاری فیس بھی ادا کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چند روز قبل خواجہ محمد آصف کونا اہل قرار دے دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی تھی۔

چند روز قبل خواجہ آصف ایک نجی ٹیلی ویژن پر یہ کہہ چکے ہیں کہ آصف زرداری نے فاروق ایچ نائک کو ان کا مقدمہ لڑنے سے روکا ہے۔


ایڈیٹر
متعلقہ خبریں