سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش

فائل فوٹو


واشنگٹن: امریکی ایوان کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینیٹ میں کارروائی کا آغاز 8 فروری سے ہو گا اور ایوان بالا فیصلہ کرے گا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ یا انہیں دوسری بار صدارتی امیدوار بننے سے روکا جائے یا نہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کارروائی کیسے ہو گی اور وہ کب تک چلے گیں یا ہر فریق گواہ کو کال کرنے کا اہل ہو گا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا امریکی انتخابی امداد روکنے کا اعلان

واضح رہے کہ ایوان زیریں ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی دو بار منظوری دے چکا ہے۔ سابق صدر پر امریکی کیپٹل ہل میں ہونے والے فساد کو بھڑکانے کا الزام ہے۔


متعلقہ خبریں