ایف نائن پارک گروی رکھنے کی سمری مسترد

اسلام آباد، ایف نائن پارک میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کے ملزمان گرفتار

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک کی زمین گروی رکھنے کی مسترد کر دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قرض کے لیے قومی املاک گروی نہیں رکھی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نےسکوک بانڈزاجراکی سمری بھجوائی تھی۔

سمری کے مطابق ایف نائن پارک کی زمین کی مالیت 930 ارب روپے ہے جبکہ سمری میں کراچی ائر پورٹ کی گروی زمین کی جگہ نیا اثاثہ تجویز کیا گیا ہے کیونکہ کراچی ائرپورٹ کی زمین عنقریب اب غیر استعمال شدہ نہیں رہے گی۔

کراچی ائرپورٹ کو گروی رکھ کر 562 ارب روپے حاصل ہو چکے ہیں۔ ایف نائن پارک کی زمین گروی رکھوانے کی سمری کابینہ کو بھیجی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد پر جے یو آئی ف کو بھی تحفظات

واضح رہے کہ ایف نائن پارک اسلام آباد کے پورے سیکٹر کے رقبے پر مشتمل ہے۔

اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے مطابق سیکٹر ایف نائن کو مکمل طور پر گرین ایئریا  مختص کیا گیا تھا تاکہ شہر میں سبزہ اور قدرتی حسن برقرار رہے۔

ایف نائن پارک کے چار گیٹس ہیں جو ایف ٹین، جی نائن، ای نائن اور سیکٹر ایف ایٹ کے سامنے واقع ہیں۔


متعلقہ خبریں