پی ٹی آئی فارن فنڈنگ، اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو طلب کر لیا


اسلام آباد: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو 2 فروری کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ شاہ خاور کی ہائی کورٹ ملتان بینچ میں مصروفیت کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔

فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو 2 فروری کو طلب کر لیا جبکہ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کر دیا اور اسکروٹنی کمیٹی کو تحریری درخواست دے دی۔

اکبر ایس بابر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں آپ پر اعتماد ہے تحقیقات جاری رکھیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) ف کی فارن فنڈنگ کے خلاف درخواست تیار کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی ف کی فارن فنڈنگ کیخلاف درخواست تیار

رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کی جانب سے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے گی۔ درخواست کے متن کے مطابق جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد نے لیبیا اور عراق سے امداد لینے کا اعتراف کیا تھا۔


متعلقہ خبریں