ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارائیں مدتیں گزرنے کے باوجود جوان

ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارائیں مدتیں گزرنے کے باوجود جوان

فوٹو: فائل


ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارائیں مدتیں گزرنے کے باوجود جوان نظر آرہی ہیں، چہرے پر نہ کوئی جھریاں اور نہ ہی بوڑھاپے کے آثار، آخر ان کی خوبصورتی کا راز کیا ہے؟ 

ہزاروں لوگوں  کے دلوں کی دھڑکن ہالی ووڈ کے ان حسین ستاروں کی جوانی جیسی ایک جگہ پر تھم گئی ہو۔

جینیفر لوپیز

جینیفر لوپیز کی عمر 51 سال تک پہنچ گئی ہے مگر وہ اپنی عمر سے کئی سال کم لگتی ہے۔

سوشل میڈیا پر جب ان کے ایک مداح نے ان کی خوبصورتی کا راز پلاسٹک سرجری قرار کو قرار دیا، تو جے لو نے تردید کی، کہا انہوں نے پلاسٹک سرجری نہیں کی۔

جینیفر آنسٹن

جینیفر آنسٹن کی 2010 اور 2021 کی تصویر دیکھیں تو دونوں میں فرق تلاش کرنا مشکل ہے، وہ آج بھی اتنی جوان نظر آتی ہیں جتنی 11 سال پہلے تھیں۔

کنول کڈمین

نکول کوڈمین 2007 میں 40 برس کی تھیں، 2020 میں 53 سال کی ہونے کے باوجود ان کے چہرے پر 13 سال کا کوئی فرق نظر نہیں آرہا۔

کورٹنی کاکس

کورٹنی کاکس کی عمر 56 برس ہے مگر ان کی آج کی اور دس سال پرانی تصویر دیکھیں تو فرق تلاش کرنا مشکل ہو جائے گا۔

کائلی منوگ 52، رینی زیلویگر 51 اور ایلے میکفرسن 56 برس کی عمر میں بھی جوان نظر آتی ہیں۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کی اہلیہ کی عمر 50 سال ہے مگر وہ عمر سے کہیں کم نظر آتی ہیں۔

ان خوبرو اداکاراؤں کے مطابق انہوں نے پلاسٹک سرجری نہیں کی، مسلسل ورزش اور ڈائٹنگ کےذریعے وہ خود کو تندرست اور خوبصورت رکھتی ہیں۔


متعلقہ خبریں