کلاس روم میں بیٹھے وزیراعظم عمران خان کی تصویر وائرل

کلاس روم میں بیٹھے وزیراعظم

فائل فوٹو


وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سات سال پرانی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ایک کلاس روم میں بچوں کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر لگائی اور لکھا کہ ’یکساں نصاب متعارف کرانے کا مقصد طلبہ میں تجزیاتی اور تخلیقی صلاحتیں اجاگر کرنا ہے۔ اس عمل سے معاشرے کے تمام طبقات کو با اختیار بنانے کے مساوی مواقع فراہم ہوں گے۔ اس نظام کی کامیابی تدریسی عملے کے انتخاب اور استعداد کار میں اضافے پر منحصر ہے۔‘

انہوں نے مذید لکھا ہے کہ  نئی پالیسی کی بدولت پاکستان میں معیاری تعلیم کا حصول ممکن ہوسکے گا، یکساں نظام تعلیم خطے کے دیگر ممالک کے لیے قابل تقلید مثال قائم کرے گی۔

جو تصویر وزیراعظم نے شیئرکی وہ سال 2014 کی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کو اسکول کے بچوں کے ساتھ ایک کلاس میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

عمران خان پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو جانتے ہیں۔

وزیراعظم کی اس تصویر پر چار ہزار سے زائد لوگوں نے کمنٹس کیے اور تین ہزار سے زائد لوگوں نے آگے شیئر کیا ہے۔


متعلقہ خبریں