پی ڈی ایم کے 5 فروری کے جلسے کا مقام تبدیل


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 5 فروری کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل ہوگیا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 5 فروری کا جلسہ راولپنڈی کی بجائے مظفرآباد میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن بچاؤ ایجنڈے پر کیا جانے والا جلسہ کشمیر کاز سے جوڑنا شرمناک ہے۔

شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے تمام اپوزیشن سے سوال کیا کہ جب نااہلوں کی حکومت تھی تب انہیں کشمیر کیوں یاد نہ آیا؟ اپنے دور میں بھارت کی گود میں بیٹھ کر ذاتی فائدے حاصل کرنے والے کشمیر کو پسسِ پُشت ڈال چکے تھے

انہوں نے نون لیگ کو پرانا وقت یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا میں لابنگ کر رہا تھا اور میاں صاحب وزارت خارجہ جیب میں رکھ کر بھارتی بیانیے کی راہ ہموار کر رہے تھے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مولا فضل الرحمن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مولانا کو یکجتی منانے کا بھوت سوار ہے جب چیئرمین تھے تب کشمیر اُنکے لیے مذاق تھا۔

بھارت میں کاروبار کرنے والی کمپنی سے پیسے وصول کرنے والے آج کشمیر پر سیاست کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ملکی سالمیت کو اپنے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھانے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔


متعلقہ خبریں